چیف جسٹس جسٹس تصدق حسین جیلانی 5جولائی کو ریٹائر ہوں گے،جسٹس ناصر الملک نئے چیف جسٹس ہوں گے،سپریم کورٹ کے موجودہ تین جج رواں سال ، دو چیف جسٹسز سمیت اعلی عدلیہ کے 9 ججز 2015ء میں ریٹائر ہوجائیں گے

پیر 7 اپریل 2014 06:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت سپریم کورٹ کے موجودہ تین جج رواں سال جبکہ دو چیف جسٹسز سمیت اعلی عدلیہ کے 9 ججز 2015ء میں ریٹائر ہوجائیں گے۔نئے چیف جسٹس ناصر الملک ہوں گے۔

(جاری ہے)

رواں سال 2014ء میں ریٹائر ہونیوالے ججوں میں سے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی 5جولائی،جسٹس خلجی عارف حسین 12اپریل اور جسٹس محمد اطہر سعید 29ستمبر 2014ء کو ریٹائر ہوں گے۔

آئندہ سال اگلے چیف جسٹس ناصرالملک15اگست 2015ء اور اس کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ 9 ستمبر 2015ء کو ریٹائر ہوں گے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی 12 اکتوبر 2015ء‘ جسٹس اعجاز چوہدری 14 دسمبر 2015ء جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خواجہ امتیاز 29 مارچ 2015ء‘ جسٹس الطاف ابراہیم‘ جسٹس شعیب سعید‘ جسٹس افتخار حسین 31 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔