اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکہ کو3-2سے شکست دیدی،میچ کافیصلہ پنلٹی ککس پرہوا،پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پیر 7 اپریل 2014 05:52

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء)پاکستا نی چائلڈ کا اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ میں شاندار اختتام ،سیمی فائنل ہارنے کے بعد تیسری پوزیشن کیلئے امریکہ کو3-2سے شکست دیکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان اورامریکہ کے درمیان ریوڈی جنیرومیں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ کے میچ میں مقررہ اوراضافی وقت تک دونوں ممالک کامیچ 2,2گول سے برابرتھا،تاہم پاکستان نے پنلٹی ککس ملنے پرتیسراگول کرکے امریکہ کو3-2سے شکست دیکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی ،میچ میں پاکستان نے 3اورامریکہ نے 2گول کئے۔

(جاری ہے)

پورے ایونٹ میں پاکستانی چائلڈ کی شاندار پرفارمنس رہی اور پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہے سوائے کوارٹر فائنل میں فلپائن سے ہارے پہلے میچ میں بھارت کو 13-0سے شکست دی ، دوسرے میچ میں ماریشس کو 3-0سے شکست دی ، تیسرے میچ میں امریکہ کو 3-1سے شکست دی چوتھے میچ میں برونڈی کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر سیمی فائنل میں فلپائن سے عمدہ پرفارمنس کے باوجود قسمت ساتھ نہ دے سکی اور 4-3سے شکست کھا گئے ۔ تاہم تیسری پوزیشن کے میچ میں ایک بار پھر امریکہ کو شکست دیکر کانسی تیسری پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں سٹریٹ چائلڈ نے روشن کردیا۔

متعلقہ عنوان :