ڈیوس کپ ٹینس پاکستان 40 سال بعدفلپائن کو ہرانے میں کامیاب ، پاکستان نے فلپائن کو 3-2 سے شکست دیدی،فتح نے پاکستان کوایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کے فائنل میں پہنچادیا،ریورس سنگلز میں عقیل خان نے جونی آرکیا کو شکست دی

پیر 7 اپریل 2014 05:52

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء )ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان نے فلپائن کو تین دو سے شکست دیدی،اس فتح نے پاکستان کوایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کے فائنل میں پہنچادیا۔

(جاری ہے)

منیلامیں ہونے والی ٹائی کے پہلے دن فلپائن کودوصفر کی برتری حاصل تھی، دوسرے دن پاکستان نے ڈبلزمیچ جیت کرخسارہ کم کیا۔ریورس سنگلز میں عقیل خان نے جونی آرکیا کو شکست دی۔ فیصلہ کن ریورس سنگلز میں پاکستان کے اعصام الحق نے فلپائن کے پیٹرک ٹیئروکو ہرادیا۔ پاکستان 40 سال بعدفلپائن کو ہرانے میں کامیاب ہواہے۔

متعلقہ عنوان :