وویمنز ورلڈ کپ ٹی 20فائنل : کینگرو وویمنز نے انگلش وویمنز کو 6وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، گراؤنڈ میں آسٹریلین وویمنز کا جشن ،105رنز کا آسان ہدف آسٹریلین وویمنز نے 15.1اوورز میں حاصل کرلیا ، سیرا کوئیٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ ٹی 20ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی انگلینڈ کی آیانہ شربوسلے قرار پائی

پیر 7 اپریل 2014 05:52

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء ) وویمنز ورلڈ کپ ٹی 20کے فائنل میں آسٹریلیا وویمنز نے انگلش وویمنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، کپتان لیننگ کوسیرا کوئیٹ کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا جبکہ ٹی 20ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی انگلینڈ کی آیانہ شربوسلے کو قرار دیا گیا ، انگلینڈ کا 105رنز کا آسان ہدف کینگروز وویمنز نے 15.1اوورز میں حاصل کیا ۔

میرپور میں کھیلے گئے ٹی 20کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 105رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی طرف سے اوپنرز ٹیلرز اور کپتان ایڈورڈ بالترتیب 18اور 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں دیگر کھلاڑیوں میں نائیٹ 29، ایشل جونز 12 رنز بنا کر نمایاں رہی جبکہ انگلینڈ کی چھ کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہیں کرسکی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی طرف سے سیرا کوئیٹ نے 16رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فیریل نے 2جبکہ اوسبورن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔105رنز کے جواب میں آسٹریلیا وویمنز نے مطلوبہ ہدف 15.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ آسٹریلیا کی طرف سے کپتان لیننگ 44رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویلانی 12، جونسن 15، ایڈنبرا پیری 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی ۔ انگلینڈ کی طرف سے نارائن سکیویر نے 12رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شروبوسلے اور جیل گن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ میچ میں بہترین کارکردگی پر سیرا کوئیٹ کو مین آف دی میچ دیا گیا جبکہ ٹی 20ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی انگلینڈ کی آیانہ شربوسلے کو قرار دیا گیا ۔