”آئی ایس آئی سربراہ کے حکم پر پارٹی تبدیل کرنیوالوچپ کرجاؤ“،عابد شیر علی کے بیان پر ایوان میں شدید ہنگامہ ،اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی

منگل 8 اپریل 2014 06:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء) قومی اسمبلی میں وزارت پانی و بجلی کے حوالے سے آرڈیننس پر اپوزیشن کا احتجاج ‘ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے حکم پر پارٹی تبدیل کرنے والو چپ کر جاؤ ‘ بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیں گے ‘ عابد شیر علی نے پوری اپوزیشن کو بجلی چور قرار دے دیا‘ جس سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا اور اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کر دیا۔

پیر کے روز اس وقت اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جب وزارت پانی و بجلی کے ہوالے سے ایک آرڈیننس کی توثیق کرنے کیلئے حکومت نے ایک تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپوزیشن اور حکومت میں سخت جملوں کے تبادلہ بھی ہوا۔ عابد شیر علی نے اپوزیشن پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) شجاع پاشا کے حکم پر سیاسی جماعتیں تبدیل کرنے والو کیوں بھاگ رہے ہو سابق وزیراعظم آج بجلی چوری کے کیس میں عدالتوں میں ہیں کیوں بھاگتے ہو۔

انہوں نے اپوزیشن کو بجلی چور قرار دیتے ہوئے کہاکہ سندھ کے رتوڈیرو ‘ نوڈیرو میں 90 فیصد بجلی چوری ہورہی ہے بجلی چوروں کو کسی صورت بجلی مہیا نہیں کرینگے، وفاقی وزراء مسلسل اپوزیشن کے احتجاج کے دوران عابد شیر علی کو شہہ دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :