پا ک ایرا ن مشترکہ بحر ی مشقیں آ ج آبنائے ہرمز میں ہو ں گی،پاکستانی بحری بیڑہ مشترکہ بحری مشقوں کیلئے بندرعباس پہنچ گیا، پاکستانی بیڑہ ایرانی حدود میں 4 روز قیام کریگا

منگل 8 اپریل 2014 06:23

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء) پا کستا ن اور ایرا ن کے ما بین آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحر ی فوجی مشقیں آ ج منگل کو شروع ہوں گی، پاکستانی بحری بیڑہ ایران کیساتھ مشترکہ بحری مشقوں کے لیے بندرعباس پہنچ گیا۔ ایرانی بحریہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی بحری بیڑے میں ایک میزائل شکن بحری جہاز، ایک لاجسٹک جنگی جہاز اور ایک جدید آبدوز شامل ہیں۔

آبنائے ہرمز میں ایران اورپاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں آ ج سے شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی بیڑہ ایرانی حدود میں 4 روز قیام کریگا۔ ادھرایرانی بحریہ کے رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے بتایا، ”بندر عباس میں پاکستانی فلیٹ کی سب سے اہم سرگرمی ایرانی بحریہ کے مخصوص یونٹوں کے ہمراہ مشترکہ مشقوں میں شرکت ہے۔ ارناکے مطابق مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد اسلام آباد اور تہران کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے تاہم اس باریمیں مزید تفصلات نہں بتائی گئیں ۔