پارلیمنٹ لاجز میں نازیبا سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیٹی بنانے کا مطالبہ،نواز شریف نے ایک بار پھر فوج کو ناراض کردیا‘ جمشید دستی،غداری کیس،مشرف کوسزا ملتی ہے تو اس کے ساتھیوں کو بھی ملنی چاہیے‘میڈیاسے گفتگو

منگل 8 اپریل 2014 06:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں نازیبا سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ میں حکومت مکمل فریق اور کمیٹی جانبدار ہے،وزیراعظم نواز شریف نے ماضی سے سبق نہ سیکھتے ہوئے ایک بار پھر فوج کو ناراض کردیا ہے۔

پرویز مشرف کو اگر غداری کے مقدمہ میں سزا ملتی ہے تو مشرف کے ساتھیوں کو بھی ملنی چاہیے ‘ پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر بنائی اجنے والی کمیٹی جانبدار ہے‘ ملک میں سچ بولنے کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیا جاتا ہے۔ حکومت اگر واقعی تحقیقات کرنا چاہتی ہے تو جوڈیشل کمیٹی تشکیل دے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ماضی سے سبق نہ سیکھتے ہوئے ایک ابر پھر افواج پاکستان کو ناراض کردیا‘ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف جاری مقدمہ ہے وزیراعظم کو افواج پاکستان کو اعتمادمیں لینا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کو غداری کے مقدمہ میں سزا دی جاتی ہے تو ان کے ساتھیوں کو اس سارے عمل میں شامل کیا جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی غری اخلاقی سرگرمیوں پر بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل میں حکومت مکمل طور پر فریق تھی اور جو کمیٹی بنائی گئی ہے وہ مکمل طور پر جانبدار ہے ملک میں جو بندہ بھی سچ بولے اسے جمہوریت کے خلاف حکومت سازش قرار دیا جاتا ہے اگر حکومت واقعتاً اس معاملہ کی تحقیقات کرنا چاہتی ہے تو جودیشل کمیٹی تشکیل دے۔