امریکی ریا ست کیلیفورنیا میں جشن بہاراں پارٹی میں دھینگا مشتی، 44افراد زخمی ‘ 100 سے زائد افراد گرفتار

منگل 8 اپریل 2014 06:13

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء)امریکی شہرکیلی فورنیا میں سالانہ جشن بہاراں پارٹی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 44 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 100 سے زائد کو گرفتار کرلیا۔ امریکی حکام کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کے علاقے ویسٹاسلاکے ایک کالج میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھگڑے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ایک شخص نے شراب کی بوتلوں سے بھرا بیگ ایک پولیس افسر کے منہ پر دے مارا۔ اس کے بعد 15 ہزار حاضرین میں سے کچھ نے پولیس افسران پر پتھروں، اینٹوں اور بوتلوں کی بارش کردی۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 100 سے زائد کو گرفتار کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :