یوکرائن‘ روسی حامی مظاہرین کا کریمیا طرز کے ریفرنڈم کے حق میں احتجاجی مظاہرہ‘ تین حکومتی عمارات پر قبضہ کرلیا

منگل 8 اپریل 2014 06:15

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء) یوکرائن میں روس نواز مظاہرین نے تین حکومتی عمارات کا گھیراؤ کرتے ہوئے ان پر قبضہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں روس نواز مظاہرین نے کریمیا طرز کے ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور لوہانسک میں تین حکومتی عمارتوں پر قبضہ کرلیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یوکرائن میں کریمیا طرز کا ریفرنڈم کرایا جائے اور روسی سرحد سے ملحقہ علاقوں کو روس کیساتھ شامل ہونے یا نہ ہونے کا آزادانہ فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ دریں اثناء یوکرائن کے وزیر داخلہ آرسین ایووکوف نے کہا ہے کہ مشرقی یورپ میں طاقت کا استعمال کئے بغیر صورتحال کو دوبارہ معمول پر لایا جائے گا۔