اٹک،اعظم خان ہوتی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی شمیم کیانی پر پشاور ہائیکورٹ جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، بال بال بچ گئیں، ملزمان کے خوف سے سینٹراعظم خان ہوتی کی اہلیہ شمیم کیا نی نے ڈرائیور سمیت5گھنٹے تک پولیس چوکی ہٹیاں پر پناہ لیے رکھی، ملزمان فرار،پولیس کا درخواست وصول کر نے سے انکار ، خاتون کا شدید احتجاج، میڈیااور خفیہ ایجنسیوں کی آمد کے بعد پولیس نے درخواست لے لی

منگل 8 اپریل 2014 06:11

اٹک( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء)سابق وفاقی وزیر سینٹراعظم خان ہوتی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی شمیم کیانی پر پشاور ہائیکورٹ جاتے ہوئے جی ٹی روڈ پر کامرہ پولیس چوکی ہٹیاں کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ بال بال بچ گئیں، ملزمان کے خوف سے سینٹراعظم خان ہوتی کی اہلیہ شمیم کیا نی نے ڈرائیور سمیت5گھنٹے تک پولیس چوکی ہٹیاں پر پناہ لیے رکھی.

ملزمان فرارپولیس کا درخواست وصول کر نے سے انکار ، خاتون کا شدید احتجاج میڈیااور خفیہ ایجنسیوں کی آمد کے بعد پولیس نے درخواست لے لی تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینٹراعظم خان ہوتی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی شمیم کیانی نے پنے اوپر حملہ کے حوالے سے ہٹیاں چوکی پر میڈتھانہ حضرو کی پولیس چوکی ہٹیاں کو تحریری درخواست دی اور میڈیا کو بتایاکہ وہ پیر کے رو ز براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد سے پشاور ہائیکورٹ اپنی گاڑیAA-1010 میں ڈرائیور کے ساتھ جارہی تھی کہ ٹیکسلا سے میری گاڑی کا نامعلوم مسلح5افراد تعاقب کرنے لگے ہم ان سے جان بچاتے ہوئے جب پولیس چوکی ہٹیاں کے سامنے پہنچے تو میں ویلکم کامرہ کے بورڈ سے قبل ڈرائیور کو گاڑی آہستہ کر نے کا کہا ان مسلح افراد نے اپنی گاڑی میری سے میری گاڑی کو ہٹ کیا جس سے ہم معجزانہ طور پر بچ گئے اور انہوں نے اسلحہ تان رکھا تھا جبکہ تما م مسلح افراد نے نقاب پہنا تھا ہم بڑی مشکلوں سے چوکی پر پہنچے سابق وفاقی وزیر سینٹراعظم خان ہوتی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی شمیم کیانی پولیس چوکی ہٹیاں پر سخت پریشان اور رورو کر پولیس ملازمین کو کہہ رہی تھے مجھے بچاؤ اور میری درخواست لیکر میرے شوہر سمیت اسکے دیگر ساتھیوں پر مقدمہ درج کر کے مجھے تحفظ دو مجھے قتل کر دیں گے .

مگر5گھنٹے تک پولیس چوکی ہٹیا ں پر کوئی بھی اسکی درخواست وصول کرنے کو تیار نہ تھا بلا آخر پولیس نے 5گھنٹے کے بعد متاثرہ عورت کو یہ کہہ کر درخواست وصول کی کہ چوکی انچارج آئیں گے تو آپ کا مقدمہ درج ہو جائے گا پولیس نے سابق وفاقی وزیر سینٹراعظم خان ہوتی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی شمیم کیانی کو حملہ والی جگہ کا معائنہ کرانے کا کہاکہ تو متاثرہ عورت نے چوکی سے200 گز کے فاصلے پر جائے وقوعہ بتایا جبکہ پولیس چوکی ہٹیاں کا عملہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کرانے کا کہتا رہا جس پر سابق وفاقی وزیر سینٹراعظم خان ہوتی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کر نیوالی شمیم کیانی نے پولیس کے ناروا سلوک پر شدید احتجاج کر تے ہو ئے کہاکہ جس ملک میں پولیس انصاف نہ دے وہاں پر میں خود کشی نہ کروں تو کیا کروں انہوں نے کہاکہ میں میڈیا کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف مانگتی ہوں انکے در سے ہی مجھے انصاف ملے گا �

(جاری ہے)