کراچی اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ایک اور تاریخی حد عبور کر لی،کے ایس ای100انڈیکس 28500کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا ،40ارب روپے سے زائد کے اضافے سے مارکیٹ کا 69کھرب روپے تک پہنچ گیا

منگل 8 اپریل 2014 06:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ایک اور تاریخی حد کو عبور کر لیا،کاروباری سرگرمیوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود کے ایس ای100انڈیکس 28500کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا جبکہ 40ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا تاہم کاروباری لین دین جمعہ کی نسبت تقریبا15کروڑ شیئرز کم رہا ۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز مثبت ہوا تاہم مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص حصص کے فروخت کے دباؤ کے باعث تھوڑی دیر بعد ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس زیادہ تر منفی زون میں ہی رہا۔

جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 28361پوائنٹ کی کم ترین سطح پرتر گر گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام کے قریب بینکنگ ،سیمنٹ ،پیٹرولیم توانائی اور گیس کے شعبوں میں تیزی دیکھی گئی جس کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس170.93پوائنٹ کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 28578.96پوائنٹ پر بند ہوا اسی طرح98.67پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20128.95پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز 21223.18پوائنٹ سے بڑھ کر21349.54پوائنٹ پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

کاروباری سرمیوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب85کروڑ91لاکھ 99ہزار سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68کھرب40ارب 76کروڑ72لاکھ 12ہزار760روپے سے بڑھ کر68کھرب 81 ارب62کروڑ64لاکھ 12ہزار462روپے ہو گیا ۔مارکیٹ میں پیر کے روز 25کروڑ57لاکھ41ہزار حصص کا کا روبار ہوا جبکہ گذشتہ جمعہ کو 40کروڑ29لاکھ 54ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 368کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،159میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ کاروبار کے لحاظ سے لافارج پاکستان 3کروڑ30لاکھ ،فیصل بینک 2کروڑ34لاکھ ،بینک آف پنجاب 1کروڑ8لاکھ ،فوجی سیمنٹ 1 کروڑ 24لاکھ اور پاک الیکٹرون لمیٹڈ 1کروڑ1لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 411.25روپے اور صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 42.50روپے کا اضافہ جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں87.50روپے اور مچلس فروٹ کے بھاؤ میں 31.22روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :