سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ :فائنل میں تنزانیہ نے برونڈی کو 3-1سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، وویمنز فائنل میں برازیل نے فلپائن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دی ، پاکستانی سٹریٹ شاہینوں کی ایونٹ میں تیسری پوزیشن ، ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نچلے سطح پر فٹبال کو فروغ دینا اور ایسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جن کے پاس وسائل ہیں ، مقامی فٹبال تنظیم ،نچلے سطح پر فٹبال ورلڈکپ کا انعقاد خوش آئند ہے ، نچلی سطح سے بہترین کھلاڑی ابھر کر عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرینگے ،فٹبال کے شائقین اور کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا فیفا

منگل 8 اپریل 2014 06:05

ریوڈ جنیرو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء ) ریوڈ جنیرو میں جاری سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ 2014ء کے فائنل میں تنزانیہ نے اپنے ہمسائیہ ملک برونڈی کو 3-1شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ْ جبکہ وویمنز سٹریٹ چائلڈ فائنل مقابلے میں برازیل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فلپائن کو 1-0سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ، ایونٹ میں پاکستانی چائلڈنے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے امریکہ کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ریوڈو جنیرو میں جاری سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں فائنل میچ کے پہلے ہاف میں تنزانیہ کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں برونڈی نے اچھا کھیل پیش کیا اور تنزانیہ کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے کئی حملے کئے مگر وہ بے سود رہے دوسرے ہاف تنزانیہ کے کے فرینک نے ایک گول کر اپنی ٹیم کو 3گول کی سبقت دلا دی برونڈی کی ٹیم کا واحد گول میچ کے اختتام پر صرف ایک گول کرسکی اس طرح تنزانیہ نے میچ 3-1 کی فیصلہ کن برتری سے جیت لیا دوسری جانب وویمنز سٹریٹ چائلڈ میچ کے فائنل میں برازیل نے فلپائن کودلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کوملا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی اٹیک کئے مگر دونوں جانب کی گول کیپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گولز روکے پہلے ہاف میں برازیل کی تھیانے نے ایک مشکل سٹرائیک سے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی فلپائن نے برتری برابر کرنے کیلئے کئی حملے کئے مگر گول نہ کرسکی۔

مقامی فٹبال تنظیم کا فائنل کے اختتام پر کہنا تھا کہ مذکورہ ایونٹ کے انقعاد کا مقصد نچلے سطح پر فٹبال کو فروغ دیکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جن کے پاس فٹبال کھیلنے کیلئے گراؤنڈز اور سہولیات کی کمی ہے اور وہ وسائل نہ ہونے کے باعث اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کرسکتے ۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فٹبال کے فروغ کو تقویت ملے گی اور پوری دنیا میں فٹبال کو دیکھنے اور کھیلنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :