عمر اکمل کا ٹریفک وارڈن کا جھگڑا ابھی ختم ہوا ، پی سی بی گراؤنڈ میں سکیورٹی اہلکاروں سے الجھ پڑے ، شادی کے کارڈ دینے پی سی بی آفس گئے تھے ، کار پارکنگ پر سکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی ، غصے میں کارڈ دیئے بغیر گھر چلے گئے ، پی سی بی ترجمان

منگل 8 اپریل 2014 06:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی عمر اکمل کا ٹریفک وارڈن سے معاملہ ابھی ختم ہی ہوا تھا کہ انہوں نے پی سی بی گراؤنڈ میں سکیورٹی اہلکار سے جھگڑا کردیا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان کے مطابق عمر اکمل قذافی سٹیڈیم میں اپنے شادی کے کارڈ دینے جارہے تھے کہ گیٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور گاڑی کو باہر پارک کرنے کا کہا اندرنہیں جانے دیا جس پر عمر اکمل اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی ۔

عمر اکمل سکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر غصے میں آگئے تاہم انہوں نے قذافی سٹیڈیم کی بجائے گھرجانے کو ترجیح دی اور اپنے شادی کے کارڈ دیئے بغیر واپس گھر لوٹ گئے ۔ واضح رہے کہ عمر اکمل کا حال ہی میں ٹریفک وارڈن کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر انہیں پولیس سٹیشن بھی جانا پڑا آخر میں ٹریفک وارڈن سے معافی مانگنے پر کیس ختم ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :