ورلڈ کپ ٹی 20:فائنل کے بعد آئی سی سی نے مینز اور وویمنز کی ٹیم ، پلیئرز اور آل راؤنڈرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی ، سری لنکا نے بھارت کو ہرا کر پہلی پوزیشن بھی چھین لی ، بھارت دوسرے نمبر پر چلا گیا ،پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے باوجود تیسرے نمبر پر براجمان ،باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے بدری ناتھ اور سنیل نارائن پہلے اور دوسرے نمبر پر بدستور موجود ،گرین شرٹس کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں ، حفیظ اور شاہدآفریدی کے پوائنٹس برابر ہونے پر نویں پوزیشن ،آل راؤنڈر میں حفیظ کی بادشاہت برقرار ،شکیب الحسن دوسرے ،واٹسن کا تیسرا نمبر ہے ،وویمنز بیٹنگ میں آسٹریلیا کی لیننگ پہلے ، انگلینڈ کی کپتان ایڈورزکا دوسرا نمبر جبکہ بیٹنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ، باؤلنگ میں بنگلہ دیش کی سلمہ خاتون پہلے نمبر پر جبکہ آل راؤنڈر میں سری لنکا کی سیرا وردھنے پہلے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیلر دوسرے جبکہ پاکستانی کپتان ثناء میر اور بسمہ معروف چھٹے نمبر پر ہیں

منگل 8 اپریل 2014 06:06

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء ) ورلڈ کپ ٹی 20کے فائنل کے بعد آئی سی سی نے ٹیم اور کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ، فائنل کے فاتح سری لنکا نے بھارت کو ہرا کر پہلی پوزیشن چھین کرخود پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگیا ۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں سری لنکا کی ٹیم 3714پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جبکہ بھارت 2725پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ،پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے باوجود تیسرے نمبر پر موجود ہے ، باقی ٹیموں میں ساؤتھ افریقہ چوتھے ، ویسٹ انڈیز پانچویں ، آسٹریلیا چھٹے ، نیوزی لینڈ ساتویں ، انگلینڈ آٹھویں ،آئرلینڈ نویں جبکہ ٹی 20ورلڈ کپ کا میزبان ملک بنگلہ دیش دسویں نمبر پر پہنچ گیا ٹی 20میں بہترین پرفارمنس دینے والی افغانستان گیاہویں جبکہ نیدر لینڈ کا بارہواں نمبر ہے ۔

(جاری ہے)

باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے بدری ناتھ اور سنیل نارائن بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکتان کے سعید اجمل کی تیسری پوزیشن ہے ،بھارت کے اشوین چوتھے اور سری لنکا کے سنانائیکے پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کے پوائنٹس برابر ہونے پر 660،660ہونے پرنویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔ آل راؤنڈر میں محمد حفیظ کی بادشاہت قائم بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے ، آسٹریلیا کے واٹسن تیسرے جبکہ بوم بوم شاہد آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں بھارت کے یوراج سنگھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ویسٹ انڈیز کے سیموئیل چھٹے اورسری لنکا کے میتھیوز ساتویں نمبر پر موجود ہیں ۔

وویمنز ٹی 20رینکنگ بیٹنگ میں آسٹریلیا کی لیننگ پہلے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کی کپتان ایڈورزڈ دوسر ے نمبر پر موجود ہیں انگلینڈ کی ہی ٹیلر تیسرے ، نیوزی لینڈ کی بیٹس چوتھے اور انڈیا کی راج پانچویں نمبر پر ہیں پاکستانی وویمنز کی کوئی کھلاڑی بیٹنگ میں ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے جبکہ باؤلنگ میں بنگلہ دیش کی سلمہ خاتون پہلے ،سری لنکا کی بھربودھانی دوسرے ، نیوزی لینڈ کی نیلسن تیسرے نمبر پر ہے دیگر میں آسٹریلیا کی کوئیٹس چوتھے اور انڈیا کی ہالز پانچویں نمبر پر ہیں بیٹنگ کی طرح باؤلنگ میں بھی گرین شرٹس ٹاپ ٹین میں شامل نہیں آل راؤنڈر میں سری لنکا کی سیرا وردھنے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیلر دوسرے ،بنگلہ دیش کی ہی سلمہ خاتون تیسرے جبکہ پاکستان کی بسمہ معروف اور ثناء میر 201,201پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں