وانا،شکتوئی میں حکیم اللہ اور سجنا گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ میں 10افراد ہلاک ،3زخمی ، 2دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی

بدھ 9 اپریل 2014 06:29

وانا( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء ) شمالی اورجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شکتوئی میں گاڑی پر مخالفین کی فائرنگ سے 10افراد ہلاک ،3زخمی ہوگئے، 2دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکتوئی کے علاقے میں دوسرے روز بھی حکیم اللہ اور سجنا گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تاک میں بیٹھے افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دس افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ پیر کے روز ہونے والے حملے میں محسود گروپ کے چار افراد ہلاک ہوئے تھے اور اب دوسرے دن ہونے والی ہلاکتوں کے بعد تصادم میں کل چودہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :