مشرف کے حوالے سے لوگوں کی خواہشات میں کوئی حقیقت نہیں،پرویز رشید،قانونی امور میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،تحفظ پاکستان آرڈیننس مخصوص حالات میں3سال کیلئے بنایا گیا، میڈیا اور عدلیہ آزاد ہے کسی کے ساتھ زیادتی ممکن نہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

بدھ 9 اپریل 2014 06:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر قانون واطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مشرف کے حوالے سے لوگوں کی خواہشات سامنے آئی ہیں جن میں حقیقت نہیں،معاملہ عدالت میں ہے قانونی امور میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،تحفظ پاکستان آرڈیننس مخصوص حالات میں3سال کیلئے بنایا گیا ہے،آج میڈیا اور عدلیہ آزاد ہے کسی کے ساتھ زیادتی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پرویز مشرف کے حوالے سے کچھ لوگ اپنی خواہشات بیان کرتے رہتے ہیں ہمارے ایک غیر ملکی مہمان آئے تو کہا گیا کہ مشرف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے آئے ہیں،پھر کہا گیا کہ جہاز آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ مشرف کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں مشرف کا مقدمہ عدالت میں ہے ،عدالتی امور میں کسی کو مداخلت کرنی چاہئے اور نہ ہی مداخلت کی اجازت ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس صرف3سال کے لئے ہے اور مخصوص حالات کیلئے ایسے قوانین کی ضرورت پڑتی ہے،اگر اپوزیشن نے اس قانون کو پڑھا ہوتا تو اعتراض نہ کیا جاتا،انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دوسرے ممالک میں اس طرح کے قوانین بنے ہیں اور ایک مخصوص صورتحال میں اس طرح کے قانون بنتے ہیں،اس قانون کے تحت تمام گرفتاریاں اطلاع پر ہوں گی اور 24گھنٹے میں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزاد میڈیا اور عدلیہ موجود ہے،اگر کسی فرد کے ساتھ کوئی زیادتی ہوگی تو میڈیا اور عدلیہ کے ذریعے سامنے آجائے گی،آزاد عدلیہ اور میڈیا کی موجودگی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :