پنجاب حکومت اور نادرا کے درمیان اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈکرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط،وزیراعلیٰ اوروفاقی وزیر داخلہ مہمان خصوصی تھے،شہباز شریف کا ایک اور انقلابی اقدام،پنجاب میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری ہوں گے،صوبائی حکومت اور نادرا میں معاہدہ، اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے موجودہ نظام کو تبدیل کر کے ایک مربوط اور جامع کمپیوٹرائزڈآرمز لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا جائے گا،مرحلہ وار پروگرام کے تحت پرانے اسلحہ لائسنسوں کی جگہ نئے کمپیوٹر چپ والے کارڈز جاری ہوں گے،معاہدہ پرامن معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم سنگ میل ہے،پنجاب میں ہر لائسنس کا چپ کارڈ اسلحہ بنانے والوں ، اسلحہ بیچنے والوں اور اسلحہ مرمت کرنے والوں کے ساتھ ایک ڈیٹا بیس کے ذریعے مربوط ہوگا:وزیراعلیٰ