افغانستان‘ اتحادی فوج کا فضائی حملہ‘ کمانڈر سمیت 17 سینئر طالبان ہلاک،سابق صوبائی گورنر قاری قاسم کی زیر صدارت کنڑ میں اجلاس جاری تھا کہ نیٹو نے نشانہ بنایا،ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں‘ افغان حکام

بدھ 9 اپریل 2014 06:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء) افغانستان میں اتحادی فوج نے ایک فضائی کارروائی کے دوران سینئر کمانڈر سمیت 17 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ سکیورٹی (ایس ڈی ایس) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب سابق صوبائی گورنر کنڑ قاری عثمان کی زیر صدارت سینئر افغان اور پاکستانی طالبان لیڈروں کا اجلاس جاری تھا۔ حملے میں قاری قاسم‘ قاری عثمان‘ قاری لطیف‘ قاری زبیر‘ قاری طاری ملا بشیر گجر‘ قاری نصیر‘ قاری شرین اور ملا امام سمیت 17 سینئر طالبان لیڈر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔