یوکرین‘عدم استحکام‘ کی کوششیں، روس کو امریکی تنبیہ ، یوکرین کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کی روس کو قیمت ادا کرنے پڑے گی،جان کیری، یوکرین کے مشرقی شہر میں روس نواز مظاہرین کا سرکاری عمارت پر قبضہ ’خود مختار عوامی جمہوریہ‘ کا اعلان کر دیا ،باغیوں کا علا قے میں 11 مئی تک ریفرنڈم کرانے کا مطا لبہ،یوکرینی وزیراعظم کا روس پر ملک کی وحدت کو نقصان پہنچانے کا الزام

بدھ 9 اپریل 2014 06:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء)یوکرین میں روس کے حامیوں کی جانب سے سرکاری عمارات پر قبضے کے بعد امریکہ نے یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری کے فون پر روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے کہا کہ روس کو یوکرین کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کی قیمت ادا کرنے پڑے گی۔دونوں رہنماوٴں نے آئندہ ہفتے براہِ راست مذاکرات کے انعقاد امکانات پر بات کی۔

اس سے قبل یوکرین کے مشرقی شہرخارکیف اور دانتسک میں روس نواز مظاہرین نے سرکاری عمارت پر قبضہ کرکے ’خود مختار عوامی جمہوریہ‘ کا اعلان کر دیا تھا۔باغیوں نے یوکرین سے الگ ہونے کے لئے 11 مئی تک ریفرنڈم کرانے کو کہا ہے۔جبکہ یوکرین کی حکومت تین مشرقی شہروں خارکیف دانتسک اور لہا س میں سیکورٹی فورسز کو بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

ان شہروں میں روس نواز گروپوں نے سرکاری عمارتوں پر کنٹرول کر لیا ہے۔

یوکرین کے عبوری صدر نے تازہ واقعات کو ’یوکرین کو منقسم کرنے کی روسی کوشش‘ قرار دیا ہے۔کچھ دنوں پہلے ہی یوکرین کا خود مختار علاقہ کرائمیاا ایک ریفرنڈم کے بعد روس میں شامل ہو گیا تھا۔ اگرچہ یوکرین اور مغربی ممالک نے اس قدم کی مخالفت کی تھی یوکرین کے عبوری صدر نے قومی ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرین کو غیر مستحکم کرنے، حکومت کو ہٹانے اور انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے یہ ’روسی مہم کی دوسری لہر‘ ہے۔

یوکرینی وزیراعظم آرسینیے یاتسینیوک نے روس پر اپنے ملک کے حصے بخرے کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مظاہرین پر علاقائی سرکاری عمارتوں پر قبضے کے لیے حوصلہ افزائی کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ \'\'یوکرین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور غیرملکی فورسز کو سرحد عبور کرکے یوکرینی علاقے میں داخل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ ان علاقوں کو ہتھیایا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ \'\'یہ تمام منظرنامہ روسی وفاق نے تحریر کیا ہے اور اس کا واحد مقصد یوکرین کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا ہے\'\'۔قبل ازیں یوکرین کے وزیرداخلہ نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرقی شہر خارکیف میں ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے روس نواز مظاہرین کو وہاں سے نکال دیا گیا ہے اور عمارت کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے لیکن ان کے اس دعوے کے برعکس خارکیف میں روس نوازوں نے خودمختاری ریاست کے قیام اور یوکرین کی عمل داری سے گلوخلاصی کے لیے ریفرینڈم کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :