وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کردی

بدھ 9 اپریل 2014 06:26

کراکس( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء ) وینزویلا کے صدر نکولس مادورا نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کردی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آٹھ جنوبی امریکن وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وینزویلین صدر نے کہا کہ ہم نے کافی طویل بات چیت کی ہے اور اب وزرائے خارجہ نے اپوزیشن وفد کے ساتھ ملاقات کی ضرورت پر زور دیا ہے جس پر میں نے بھی آمادگی ظاہر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وینزویلا کی اپوزیشن ڈیموکریٹک اور پارٹی صدر بھی صدر مادورو کے ساتھ ملاقات اور مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خواہاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :