وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ممنون حسین ، بہت جلدتمام مسائل حل اور صورتحال بہتر ہوگی، وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کررہی ہے،د وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے بات چیت

بدھ 9 اپریل 2014 06:17

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء )صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، وہ وقت دور نہیں جب تمام مسائل حل اور صورتحال بہتر ہوگی، وہ منگل کو یہاں بلوچستان کے دورے پر آمد کے بعد وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک اور دیگر وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے بات چیت کررہے تھے صدر نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں بہتری نظر آرہی ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کررہی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :