عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حسین نے غلط فہمی کی وجہ سے پی سی او کا حلف اٹھانے پر افسوس کا اظہار کیا تھا ،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ڈرائیور کا انکشا ف

بدھ 9 اپریل 2014 06:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر کتاب لکھنے والے سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس جواد ایس خواجہ کے ڈرائیور سردار علی حسن نے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حسین نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت آرڈیننس کی دفعہ 19 کے تحت انٹرا کورٹ اپیل نمبر 9 آف 2011ء میں کہا ہے کہ انہوں نے ایک غلط فہمی کی وجہ سے پی سی او کا حلف اٹھایا تھا اور اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کیلئے صدر پاکستان کو بھی خط لکھا تھا جس کی نقل رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی ارسال کی گئی۔

(جاری ہے)

”خبررساں ادارے“ کے پاس موجود کتاب کے اقتباسات کے مطابق مصنف مزید لکھتا ہے کہ صدر پاکستان نے ان کے خط کی استدعاء کو منظور کیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ ان کے وکیل ملک قیوم نے بھی کہا تھا کہ یہ سب میری غلط فہمی کی وجہ سے ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :