لاہور ، سیشن کورٹ میں حلقہ 124کے ریکارڈ کی پڑتال جاری،متعدد ووٹوں پرایک،ایک ووٹرکے تین تین انگوٹھوں کے نشانات لگنے کا انکشاف

بدھ 9 اپریل 2014 06:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء)لاہور کے حلقہ این اے 124کے ریکارڈ کی پڑتال دوسرے روز بھی سیشن کورٹ میں جاری ہے متعدد ووٹوں پرایک،ایک ووٹرکے تین تین انگوٹھوں کے نشانات لگنے کا انکشاف ،الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کی زیر صدارت سیشن کورٹ لاہور میں اجلاس جاری ہے جس میں حلقہ این 124 سے مسلملیگ ن کے شیخ روحیل اصغر منتحب ہوئے تھے جب کے الیکشن میں ہارنے والے امیدواربشری اعتزاز اور ولید اقبال نے دھاندلی کے الزمات لگا ئے جس کے بعد ان کی درخواستوں پر ووٹوں کے ریکارڈ کی پڑتال آج بھی جاری ہے اس حوالے سے چوہدری اعتزاز احسن کاکہنا ہیدھاندلی کے آثار نظر آنے شروع ہوچکے ہے آئندہ ایک دو ورز میں بڑے انکشافات ہوں گئے۔

متعلقہ عنوان :