اسلام آباد ،سندھ حکومت حلقہ بندیوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،کیس کا تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا،پندرہ نومبر سے پہلے صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کرائیں،سپریم کورٹ کا حکم

بدھ 9 اپریل 2014 06:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت کا حلقہ بندیوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے کیس کا تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا۔ منگل کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے صوبوں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ پندرہ نومبر سے پہلے صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کرائیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے بلوچستان میں پرانی حلقہ بندیاں متاثر نہیں ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے متعلق سندھ حکومت کی درخواست بھی سپریم کورٹ نے مسترد کردی ہے۔ سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں ترمیم کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پہلے بھی 9 سال سے تاخیر کا شکار ہیں وفاق اور صوبائی حکومتیں انتخابی قوانین میں ترامیم کر سکتی ہیں۔ تفصیلی فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 45 دن میں حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہوگا۔ حکومت الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا اختیار دینے کیلئے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے۔