رافیل نڈال میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کے باوجود ٹینس عالمی رینکنگ کے ٹاپ پوزیشن پر براجمان ، نوواک جوکووچ دوسرے، آسٹریلین اوپن چیمپئن اپنے نام کرنے والے سوئس اسٹار اسٹسلاس وارنیکا تیسرے نمبر پر ہیں، وویمنز میں سرینا بدستور پہلی ، آسٹریلین اوپن کی فاتح چین لی نام دوسری پوزیشن پر ہیں تاہم ماریا شراپوا اپنی پوزیشن برقرار

بدھ 9 اپریل 2014 06:16

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء ) ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کے باوجود ٹینس عالمی رینکنگ کے فائنل میں شکست کے باوجود ٹینس عالمی رینکنگ کے ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ نوواک جوکووچ دوسرے، آسٹریلین اوپن چیمپئن اپنے نام کرنے والے سوئس اسٹار اسٹسلاس وارنیکا تیسرے نمبر پر ہیں ۔ ادھر ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کے مطابق سرینا بدستور پہلی ، آسٹریلین اوپن کی فاتح چین لی نام دوسری پوزیشن پر ہیں تاہم ماریا شراپوا اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہیں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق مینز رینکنگ میں خاص تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال 13730پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں میامی ٹینس میں جوکووچ نے نڈال کو فائنل سے بہت کم ہیں میامی ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرنے والے جوکووچ 1138پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن کے ساتھ موجود ہیں اسنٹسلاس وارنیکا 5760پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، راجر فیڈرر 5355کے ساتھ چوتھے ،ٹام برڈیچ پانچویں ، ڈیوں فیرر چھے ، یوآن مارٹن ڈیل پوٹر ساتھویں ، اینڈی مرے آٹھویں نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

وویمنز عالمی درجہ بندی میں ٹینس کوئس ماریا شراپوا آٹھویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوکر نویں پوزیشن پر پہنچ گئی سرینا ولیمز پہلی ، لی نا دوسری ، اگنسیکا راڈو نسکا کے ساتھ تیسری ، وکٹوریا چوتھی ، سیمونا ہیلپ پانچویں نمبر پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :