کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اسلام آباد سبزی منڈی اور سبی ریلوے سٹیشن دھماکوں سے اظہا رلا تعلقی،عوامی مقامات پر حملے ناجائز اور حرام ہیں ہم انکی مزمت کر تے ہیں، حملوں میں خفیہ ہاتھوں کے ملوث ہونے کو فراموش نہیں کرسکتے،ترجمان شاہد اللہ شاہد

جمعرات 10 اپریل 2014 06:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اسلام آباد سبزی منڈی اور سبی ریلوے سٹیشن دھماکوں سے لا تعلقی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ عوامی مقامات پر حملے ناجائز اور حرام ہیں ہم انکی مزمت کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے معلوم مقام سے جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ عوامی مراکز پرحملوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت افسوس ناک ہے،بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے،ایسے حملے ناجائز اورافسوس ناک ہے۔

ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ حملوں میں خفیہ ہاتھوں کے ملوث ہونے کو فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تحریک طالبان کے نام سے خفیہ ہاتھ دھماکے کرتے رہے، لاہوراور پشاور سمیت کئی شہروں میں دھماکے کیے جاتے رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان اورسندھ کے مظلوم افراد ہمارے بھائی ہیں۔ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ ۔ریاستی عناصر کی جانب سے ظلم کا جواب ایسے حملوں سے دینا بھی ظلم ہے۔