لاہور ،نو منتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،لاہور میں ہونے والی تقریب میں جماعت کی اعلیٰ قیادت اور بڑی تعداد میں کارکن بھی شریک تھے

جمعرات 10 اپریل 2014 07:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء) نو منتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا لاہور میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت اور بڑی تعداد میں کارکن بھی شریک تھے سراج الحق نے جماعت سے وفاداری اور جماعت اسلامی کے منشور کے مطابق کام کرنے کا حلف اٹھایا واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کے لئے منور حسن ‘ لیاقت بلوچ اور سراج الحق کے درمیان مقابلے میں سراج الحق نے کامیابی حاصل کی تھی۔