دھماکوں کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،پرویز رشید، دھماکے کی تحقیقات جارہی ہیں غفلت کے مر تکب افسرا ن کے خلا ف سختی کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی ، حکو مت کی کا میاب پا لیسی کے با عث دھما کو ں کا نہ ختم ہو نے والا سلسلہ رکا، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 10 اپریل 2014 07:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھماکوں کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ دہشت گرد تنہاء ہوتے جارہے ہیں۔ اب دہشت گردی کی کارروائیوں کی طالبان نے بھی مذمت کی ہے۔ بدھ کو پمز ہسپتال میں سبزی منڈی دھما کے کے زخمیو ں کی عیا دت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس میں جو افسران سستی کا مظاہرہ کریں گے ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ زخمیوں کو ہرممکن امداد فراہم کی جارہی ہے اور ہسپتالوں میں خون کے تمام گروپ اور دوائیاں بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر مریضوں کو لانے کیلئے ایمبولینسیں بھی پہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طالبان مذاکرات پالیسی کے نتیجے میں طویل عرصے بعد دھماکہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ طالبان نے دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دھماکے کے حوالے سے دوران سفر معلومات لیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات ہورہے ہیں۔ انہوں نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔ سبزی منڈی دھماکہ قابل مذمت ہے۔ دہشت گرد تنہاء ہوتے جارہے ہیں اور وہ اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوگا کہ کون لوگ اس میں ملوث ہیں۔ ابھی کسی مفروضے پر بات نہیں کرسکتے۔