سپریم کورٹ میں مختلف پھلوں کا باغ لگانے کا فیصلہ ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت تمام ججز اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا آج لگائیں گے

جمعرات 10 اپریل 2014 06:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء ) سپریم کورٹ میں مختلف پھلوں کا باغ لگانے کا فیصلہ ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا آج (جمعرات) کو لگائیں گے پودے لگانے کا عمل دن گیارہ بجے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں باغ لگانے کامعاملہ اسلام آباد میں جاری شجر کاری کا ایک حصہ ہے جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس ناصر الملک ، جسٹس خلجی عارف حسین ، جسٹس سرمد جلال عثمانی سمیت تمام ججز اپنے اپنے حصے کے پودے لگائیں گے ان پودوں میں آم، آنار، سمیب سمیت تمام پودے لگائے جائینگے ۔