لاہور ہائیکورٹ نے ایمنسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا

جمعرات 10 اپریل 2014 06:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے ایمینسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ارشاد علی نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجودایمینسٹی سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں کی پنجاب میں قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود رجسٹریشن نہیں کی جا رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے سنگل بنچ کا فیصلہ پہلے ہی کالعدم قرار دے چکی ہے مگر اسکے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل نہ کیا جانا توہین عدالت ہے۔ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کی جا سکتی تاہم قانونی تقاضے پورے کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔جس پر عدالت نے ایمینسٹی سکیم کے تحت قانونی تقاضے پورے کرکے لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :