وزیر اعظم نے سبزی منڈی دھماکہ متاثرین کیلئے امداد کی منظوری دیدی

جمعہ 11 اپریل 2014 06:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)وزیر اعظم نوازشریف نے سبزی منڈی دھماکے میں ملوث جاں بحق افراد کے لئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لئے75 ہزار روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف حکومتی پالیسی کے پیش نظر اسلام آباد سبزی منڈی کے متاثرین کے ورثاء کے لئے امدادی رقوم کی منظوری دیدی جس کے تحت دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو 75 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔