روس نواز مظاہرین کے لیے کییف حکومت کی جانب سے معافی کی پیشکش

جمعہ 11 اپریل 2014 06:12

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)یوکرائن کے عبوری صدر اولکزینڈر تْرشینوف نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی علاقوں میں احتجاج میں مصروف روس نواز مظاہرین کو عام معافی کی پیشکش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشرقی حصوں کے لیے زیادہ علاقائی خودمختاری کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مظاہرین کو عام معافی صرف اس شرط پر دی جائے گی، جب وہ اپنے ہتھیار گرا دیں اور سرکاری عمارتوں پر اپنا قبضہ ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں صدارتی حکم نامہ جاری کرنے پر تیار ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرائن کے مشرقی حصوں میں روس نواز مظاہرین یوکرائن سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہے ہیں اور انہوں نے متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :