افغانستان، کھلونا بم پھٹنے اور جھڑپوں میں ایک بچہ اور پانچ طالبان ہلاک ہوگئے

جمعہ 11 اپریل 2014 06:13

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)افغانستان میں بم دھماکے اور جھڑپوں میں ایک اوربچہ جاں بحق جبکہ پانچ طالبان ہلاک و زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ہلمند کے ضلع شیجوئی میں اس وقت کھلونا بم دھماکہ ہوا جب تین بچے کھیل میں مصروف تھے کہ انہیں ایک کھلونا بم ملا جس سے کھیلتے ہوئے اچانک پھٹ گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں جبکہ دو زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر لے جایا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔دریں اثناء صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں اس وقت پانچ طالبان ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :