ترکی نے عدالتی فیصلے کے باوجود یوٹیوب پر عائد پابندی نہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 11 اپریل 2014 06:13

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)ترکی نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے یوٹیوب پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے ٹیلی کام ریگولیٹر کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود یوٹیوب پر عائد پابندی ابھی نہیں اٹھائی جائے گی،بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر عائد پابندی بھی ابھی نہیں اٹھائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :