صدر مملکت نے وزیر اعظم کی سفارش پر سردار مہتاب عباسی کو گورنر خیبر پختونخواہ مقرر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 11 اپریل 2014 06:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے سردار مہتاب احمد خان عباسی کو گورنر خیبر پختونخواہ مقرر کر دیا ۔تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ۔سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر خیبر پختونخواہ کا عہدہ خالی ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

نئے گورنر کی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی ۔جمعرات کو صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کی سفارش پر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے سردار مہتاب احمد عباسی کو گورنر خیبر پختونخواہ مقرر کر دیا ہے ۔کابینہ ڈویژن نے سردار مہتاب عباسی کو بطور گورنر خیبر پختونخواہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :