کرپشن، کمیشن اور لوٹ کھسوٹ کے سارے ریکارڈ توڑے ان چوروں اور لٹیر وں کے کڑے احتساب کاوقت آگیا ہے ،پرویز خٹک ، اگلے ڈیڑھ ماہ میں احتساب کمیشن کام شروع کردے گا، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے بالکل تیار ہے سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیوں پراعتراضات اٹھائے اس لیے اب الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر پندرہ نومبر تک بلدیاتی انتخابات کروا کر تمام اختیارات عوام کو منتقل کریں گے، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا تیس فیصد یعنی چالیس ارب روپے عوام کی مرضی سے عوام کے نمائندے خرچ کریں گے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں طرز حکمرانی تبدیل کرکے تبدیلی کاوعدہ پورا کردیا ہے حقیقی تبدیلی نظام کو ٹھیک کرنا ہے جب تک یہ فرسودہ نظام ٹھیک نہیں ہوگا ہمارا صوبہ ترقی نہیں کرسکتا ، بارانی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ڈاک اسماعیل خیل میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 11 اپریل 2014 06:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ماضی کے کرپٹ حکمران ہماری حکومت کو ناکام کہہ رہے ہیں وہ ذرا اپنے گریبانوں میں جھانک کردیکھیں جنہوں نے اپنے دور میں نوکریوں اور تبادلوں کے نرخ مقرر کئے تھے کرپشن، کمیشن اور لوٹ کھسوٹ کے سارے ریکارڈ توڑے ان چوروں اور لٹیر وں کے کڑے احتساب کاوقت آگیا ہے اگلے ڈیڑھ ماہ میں احتساب کمیشن کام شروع کردے گا اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے بالکل تیار ہے سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیوں پراعتراضات اٹھائے اس لیے اب الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر پندرہ نومبر تک بلدیاتی انتخابات کروا کر تمام اختیارات عوام کو منتقل کریں گے اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کا تیس فیصد یعنی چالیس ارب روپے عوام کی مرضی سے عوام کے نمائندے خرچ کریں گے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں طرز حکمرانی تبدیل کرکے تبدیلی کاوعدہ پورا کردیا ہے حقیقی تبدیلی نظام کو ٹھیک کرنا ہے جب تک یہ فرسودہ نظام ٹھیک نہیں ہوگا ہمارا صوبہ ترقی نہیں کرسکتا وہ نوشہرہ کے دورے کے دوران بارانی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ڈاک اسماعیل خیل میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس سے پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور علاقے سے رکن صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمن خٹک، صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ہاؤسنگ امجد آفریدی، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل ، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک ، پی ٹی آئی کے رہنماؤں میاں ابراہیم شاہ اور دیگر عمائدین علاقہ نے بھی خطاب کیا اور تھانوں و پٹوار خانوں کے روایتی کلچر میں مثبت تبدیلیاں لانے اور تعلیمی و طبی مراکز میں عملے کی حاضری یقینی بنانے،کرپشن کی بیخ کنی اور دیگرانقلابی تبدیلیوں پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ کے عوام کو اُنکے سیاسی شعور پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہل نوشہرہ نے عمران خان کی تبدیلی مشن کا ساتھ دیکر نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک میں خاموش انقلاب کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اُنہیں اپنے نوشہرہ کے عوام پر فخر ہے جنہوں نے نہ صرف تبدیلی کیلئے ووٹ دیا بلکہ تبدیلی کے انقلاب کیلئے بڑا صبر اور انتظار بھی کیا ورنہ ہمارے بعض مخالفین تو تبدیلی کا مطلب تک نہیں جانتے اور سوتے جاگتے خواب دیکھتے اور لوگوں کو بتاتے رہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت ناکام ہو گئی ہے کیونکہ کامیابی سے انکی مراد یہ ہے کہ کون کتنا زیادہ کرپشن کر سکتا اور عوام کو دھوکہ دے سکتا ہے مگر عوام انکے اصل روپ دیکھ چکے ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ اب تبدیلی آنے لگی ہے ہمارے تھانے ، پٹوار خانے ، سکول ، ہسپتال اور دیگر سرکاری ادارے اب وہ کام کرنے لگے ہیں جس کیلئے یہ بنے ہیں اب کسی پر جھوٹا مقدمہ نہیں چلے گا اور نہ ہی تھانے و پٹوار خانے میں کسی کو رشوت دینے یا لینے کی جرات ہو گی ہر کام میرٹ اور انصاف پر ہو گا اور جہاں انصا ف ہو وہاں ترقی خود بخود آتی ہے اور عوام متمول اور خوشحال ہونے لگتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ابتدائی مہینوں میں تمام محکموں میں اصلاحات و تبدیلی اور ضروری قانون سازی کا کام مکمل کیا اور اب یہ تبدیلی عوام محسوس کرنے لگے ہیں اور ہمیں بھی بتاتے ہیں نظام کی تبدیلی کا یہ کام موجودہ پندرہ بیس فیصد سے بہت جلد سو فیصد تک پہنچایا جائے گا ہم نئے سکول و ہسپتال بنانے اور عمارات پر عوام کا قیمتی سرمایہ لٹانے اور اُن پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے پہلے سے موجود اداروں کو اتنا بہتر بنائیں گے کہ انکی سہولیات سے عوام مطمئن ہو کر مزید کی ضرورت بھی محسوس نہیں کریں گے مگر آئندہ عوامی مفاد کا ہر ضروری کام اُنکے مطالبے سے پہلے منصوبہ بندی کے تحت خود کار طریقے سے ہو گا سکول و کالج اور یونیورسٹیوں کا معیار اتنا بہتر ہو گا کہ غریب کا بچہ پڑھ لکھ کر بیروزگار نہیں ہو گا آئندہ اُستاداور ڈاکٹر سمیت ہر سرکاری اہلکار اپنی ڈیوٹی سو فیصد انجام دے گا اور اپنی تنخواہ پر گزارہ کرے گا ورنہ گھر جائے گا اور کوئی دوسرا فرض شناس آدمی اس کی جگہ لے گا احتساب کمیشن کسی غلط کام پر وزیر اور وزیر اعلیٰ تک کی سرزنش کر سکے گا معلومات تک رسائی ایکٹ کے تحت کوئی بھی شہری سرکاری معلومات، دستاویزات و اخراجات کی تفصیلات قانونی حق کے طور پر اعلان کرسکتا ہے خدمات تک رسائی قانون کے تحت ہر شہری کاکام وقت مقررہ پر ہو گا ورنہ متعلقہ افسر بھاری بھرکم جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرے گا کانفلکیٹ آف انٹرسٹ کے تحت کوئی حکومتی شخص کوئی دوسرا کاروبار یا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا ہر کام سفارش کے بغیر میرٹ اور انصاف پر ہو گاوزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ صوبے کے دوسرے علاقوں کی طرح نوشہرہ میں بھی ترقی کا ہمہ گیر عمل شروع ہونے والا ہے جلوزئی بارانی ڈیم سے علاقے کی زرعی معیشت میں بہتری آئے گی اور تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے گی ماضی میں یہاں کی پائیدار ترقی پر توجہ نہیں دی گئی ورنہ آج صورتحال اتنی خراب نہ ہوتی تاہم اب ترقی کی رفتار تیز ہو گی اُنہوں نے سپاسناموں میں پیش کردہ مسائل اور مطالبات پر کئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ ان پر عمل بھی ہو گا کیونکہ موجودہ حکومت جھوٹے وعدے نہیں کرتی اور جو کہتی ہے اُسے کر کے دکھائے گی اُنہوں نے کہا کہ انکی حکومت نوشہرہ کے تمام لوگوں کو تمام شعبوں میں سہولیات اور حقوق اُنکی دہلیز پر مہیا کرنے میں کسر اُٹھا نہیں رکھے گی تاہم ماضی کے وزیر اعلیٰ کی طرح دوسرے ضلعوں کے حقوق بھی غصب نہیں کریں گے کیونکہ جنہوں نے ایسا کیا اُس کی سزا بھی بھگت چکے ہم انصا ف، میرٹ اور قانون کی بالادستی ہر سطح پر یقینی بنائیں گے اور عوام بھی اس کا اعتراف ضرور کریں گے۔