پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا ، حمایت سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائینگے ، نجم سیٹھی ، تمام ممالک سے دوطرفہ سیریز اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی شرط رکھی تھی جو مان لی گئی ہے ، تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں ، پاکستان اب تنہا نہیں رہا ،2015ء سے 2023ء تک ہربورڈ سے دوطرفہ سیریز کھیلیں گے ، بھارت نے دوطرفہ سیریز کی گارنٹی دے دی ہے ،ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا ، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ سے سیریز بھی کھیلیں گے ، چیرمین پی سی بی

جمعہ 11 اپریل 2014 06:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے بگ تھری کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی شرط رکھی گئی جو مان لی گئی جبکہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بگ تھری کی حمایت سے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھل جائینگے تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں تنہا نہیں رہنا چاہتے 2015ء سے 2023ء تک ہر بورڈ کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیلی جائے گی ۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دبئی میں جاری آئی سی سی کے اجلاس کے دوران بگ تھری کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے جس کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے چیئرمین پی سی بی آج پریس کانفرنس کے دوران آگاہ کرینگے پاکستان نے تمام ممالک کے ساتھ دوطرفہ سیریز اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی شرط رکھی ہے جو مان لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں تنہا نہیں ر ہ سکتے انہوں نے کہا کہ تمام بورڈز کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں بگ تھری کی حمایت سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائینگے بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز پر معاملات طے پا گئے ہیں 2015ء سے 2023ء تک تمام ممبر ممالک کیخلاف کرکٹ کھیلیں گے جس میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ سیریز بھی شامل ہے بھارت سمیت تمام ممالک سے اس حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں تمام ممالک نے کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی سی سی کے اجلاس میں تمام ممالک سے دوطرفہ سیریز کی شرط رکھی تھی جو مان لی گئی ہے ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ کے ساتھ سیریز بھی کھیلے گا 2015ء میں انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلے گا ۔ عالمی سطح پر اب پاکستان تنہا نہیں رہا جو بھی فیصلہ کیا ہے ملک اور قوم اور کرکٹ کے بہتر مفاد میں کیا ہے بھارت نے جو آفرز کی ہیں اس کی گارنٹی بھی ہمیں مل گئی ہے ۔