پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تیاری پر مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز کو14اپریل کو طلب کرلیا

جمعہ 11 اپریل 2014 06:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی تیاری پر مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز کو14اپریل کو بلا لیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹرز کو14اپریل کو لاہور بلایا گیا ہے،جس کیلئے تمام کھلاڑیوں کو دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں،ان کھلاڑیوں سے بورڈ ورلڈ کپ2015ء کیلئے ٹیم کی سلیکشن اور تیاری پر مشاورت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :