پریٹوریا جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں عماد فرید نے سیکنڈ سیڈ ہم وطن طیب اسلم کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا،د ثاقب یوسف نے جنوبی افریقی حریف سمبلیو کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،احسن ایازایونٹ سے باہر ہو گئے

جمعہ 11 اپریل 2014 06:02

بریٹوریا ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء ) پریٹوریا جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں عماد فرید نے سیکنڈ سیڈ ہم وطن طیب اسلم کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا، محمد ثاقب یوسف نے جنوبی افریقی حریف سمبلیو کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،احسن ایازایونٹ سے باہر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی شہر پریٹوریا میں جاری5 ہزار انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ پاکستانی پلیئر طیب اسلم کو ہم وطن عماد فرید نے3-0 سے زیر کیا،ان سیڈکھلاڑی نے پہلے گیم میں سخت مقابلے کے بعد 12-10 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے اور تیسرے گیمز میں طیب کا حوصلہ بالکل ہی جواب دے گیا،اس طرح عماد نے 11-2 اور11-7 سے فتح سمیٹتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، اب ان کا مقابلہ ڈچ حریف پراڈو سیچویئرز مین سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں پاکستان کے محمد ثاقب یوسف نے میزبان پلیئر سمبلیو کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے زیر کر لیا، ثاقب کو پہلے گیم میں 6-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انھوں نے دوسرا گیم 11-7 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا لیکن تیسرے میں حریف کھلاڑی نے ایک بار پھر 11-6 سے کامیابی حاصل کرلی، پاکستانی پلیئر نے آخری دونوں گیمز 11-6 اور 11-7 سے اپنے نام کیے۔ کوراٹر فائنل میں ان کا سامنا میزبان حریف میچل ووڈ سے ہوگا۔

دوسرے راوٴنڈ میں شریک ایک اور پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز کو میزبان تھبوکی مہوہلو کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، احسن کو پہلے گیم میں7-11 سے مات ہوئی لیکن انھوں نے دوسرے میں 14-12 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کم بیک کیا، اگلے دونوں گیمز میں انھیں 11-3 اور11-7 سے شکست کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔