کرکٹ بورڈ چیئرمین لگانا وزیراعظم کا کام نہیں اوپر سے تھونپے گئے چیئرمین کے پاس پنکچر لگانے کے سوا کوئی تجربہ نہیں،عمران خان

جمعہ 11 اپریل 2014 06:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کا چےئرمین بنانا وزیراعظم کا کام نہیں،دنیا کی طرح ہمیں بھی چےئرمین کو منتخب کرنا چاہئے جو چےئرمین اوپر سے تھونپا گیا اس کے پاس پنکچر لگانے کے سوا کیا تجربہ ہے،عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا میں کرکٹ بورڈ کے چےئرمین کے لئے باقاعدہ ایک انتخاب ہوتا ہے لیکن پاکستان میں ایڈہاک ازم ہے،ہمیں پہلے اپنے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا،چےئرمین لگانا وزیراعظم کا کام نہیں،بورڈ کو ایک ادارہ بننا چاہئے جو اپنے فیصلے خود کرے،انہوں نے کہا کہ جب ایڈہاک ازم کا خاتمہ ہوگا تو بورڈ ایک ادارہ بنے گا،وزیراعظم نے جس شخص کو اوپر سے تھونپ دیا ہے اس کے پاس کرکٹ کا کیا تجربہ ہے،سوائے اس کے کہ اس نے پنکچر لگائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :