پاکستان اورامریکہ کے درمیان فوجی سازوسامان کے معاملے پرمعاہدہ طے پاگیا،وزارت دفاع،امریکہ افغانستان میں موجودفوجی سازوسامان پاکستان کودیگا،فہرستیں بھی بھجوادی گئی

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء)وزارت دفاع کاکہناہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان فوجی سازوسامان کے معاملے پرمعاہدہ طے پاگیا،امریکہ افغانستان میں موجودفوجی سازوسامان پاکستان کودیگا،فہرستیں بھی بھجوادی گئیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع کے حکام نے بتایاکہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان فوجی سازوسامان کے معاملے پرمعاہدہ طے پاگیاہے ،جس کے مطابق امریکہ افغانستان میں موجودفوجی سازوسامان پاکستان کودیگااورامریکہ نے فوجی سازوسامان کی فہرستیں پاکستان کوبھجواادی ہیں اورہم جائزہ لے رہے ہیں کہ کونساسامان لیناہے اورکونسانہیں ،حکام کے مطابق پاکستان کوسات سے آٹھ ملین ڈالرکافوجی سازوسامان دیاجائیگااورافغانستان میں زیراستعمال فوجی گاڑیاں پاکستان کوملناشروع ہوگئی ہیں ۔