سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو بھی جو تا پڑ گیا،ہیلری لاس ویگاس میں تقریب سے خطا ب کر رہی تھیں کہ ایک خاتو ن نے ان پر جوتا پھینکا،جوتا پھینکنے والی خاتون گرفتار،شکرہے جوتااچھالنے والی خاتون نے ان کی طرح بچپن میں سافٹ بال نہیں کھیلی تھی، ہیلری کلنٹن

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:46

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء) امریکا کے شہرلاس ویگاس میں سابق امریکی وزیر خارجہ سینیٹر ہیلری کلنٹن پر تقریرکے دوران ایک خاتون نے جوتا پھینک دیا۔لاس ویگاس کے انسٹی ٹیوٹ آف اسکریپ ری سائیکلنگ میں سابق خاتون اول خطاب کررہی تھیں کہ ایک خاتون نے انھیں جوتاکھینچ مارا۔تاہم نشانہ چوک گیااورجوتا ہلیری کلنٹن کوچھوئے بغیرایک طرف جاگرا۔

(جاری ہے)

واقعے کی جگہ پر موجود سکیورٹی اہلکار فوراً حرکت میں آگئے اور جوتا پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ سابق وزیرخارجہ نے واقعے کو مذاق میں اڑادیا۔ ہیلری کاکہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ کچرے کی ری سائیکلنگ اتنا سیریس معاملہ ہے، شکرہے جوتااچھالنے والی خاتون نے ان کی طرح بچپن میں سافٹ بال نہیں کھیلی تھی۔وا ضح رہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کو بھی عراق میں جوتا پڑا جبکہ ہیلری پر اس کے اپنے ملک میں جوتے سے حملے کی ناکام کوشش کی گئی۔