مذہبی رہنماوٴں کے ’گناہوں‘ پر پوپ فرانسس کی معذرت

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:48

ویٹی کن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مذہبی رہنماوٴں کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں پر معافی طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس پاپائیت کا منصب سنبھالنے کے بعد پاپائے روم کی جانب سے معذرت پر مبنی اس نوعیت کا یہ پہلا بیان ہے۔ پوپ فرانسس نے بچوں کے ایک فلاحی ادارے کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ انہیں مذہبی رہنماوٴں کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر بہت دْکھ ہے اور اس نقصان کے لیے وہ ذاتی طور پر معذرت خواہ ہیں۔