وسطی امریکی ملک نیکاراگووا میں شدید زلزلہ

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:48

ماناگوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء)وسطی امریکا میں بحرالکاہل کی جانب واقع ملک نیکاراگووا میں سات اعشاریہ تین کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تقریبا آٹھ سو مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

نیکاراگووا میں زلزلے کے بعد صدر ڈینئیل اورٹیگا نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز ملکی دارالحکومت ماناگواکے بیس کلومیٹر شمال میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ گزشتہ شب آنے والے اس زلزلے کے بعد سے اب تک چار سو کے قریب ضمنی جھٹکے بھی محسوس کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :