سپریم کورٹ: الیکشن کمیشن کو پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ہدایت

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء)سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لئے انتظامات کرے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے۔تفصیلی فیصلے میں پنجاب لوکل گورنمنٹ لاء 2013 میں ضروری ترامیم کی بھی ہدایت کی گئی۔