خواتین سیاستدانوں کی ملکیت سونے کے زیورات کی تفصیلات جاری، 5 خواتین سیاستدانوں کے پاس 1200 تولے سے زیادہ سونا ، فردوس عاشق اعوان 755 تولہ سونے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، مالیت 3 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد ہے

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء) الیکشن کمیشن نے خواتین سیاستدانوں کے پاس موجود سونے کے زیورات کی تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 5 خواتین سیاستدانوں کے پاس 1200 تولے سے زیادہ سونا ہے، فردوس عاشق اعوان 755 تولہ سونے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جس کی مالیت 3 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

سونے کی ملکیت میں دوسرا نمبر مسلم لیگ ق کی کشمالہ طارق کا ہے جو 200 تولے سونا رکھتی ہیں، ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت کا 130 تولے سونے کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر 77 تولے کی مال ہیں جبکہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن 60 تولے سونے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :