9بورڈ ایک طرف ہوں ، ہم اکیلے کھڑے نہیں رہ سکتے تھے ، نجم سیٹھی ، ڈیل سائن کرنے کے نتیجے میں 8سال میں 30ارب کا فائدہ ہوگا ، واضح کردیا تھا ہماری تجویز قبول کرینگے تو بگ تھری کا ساتھ دینگے ،پاکستان سے کھیلنے کیلئے کچھ ممالک نے اپنے ٹورز کینسل کئے ، پاکستان اگلے سال آئی سی سی کا صدر نامزد کرے گا ، ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت سے ہوم سیریز کی خوشخبری دینگے ، حکومت اور پی سی بی بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، وویمنز کرکٹ کیلئے غیر ملکی کوچ رکھیں گے ، راشد لطیف کو مشاورت سے چیف سلیکٹر بنایا تھا ،تفصیل سامنے آنے کے بعد سب کو پتہ چل جائے گا ہم نے کتنے تیر مارے ہیں ، چیئرمین کرکٹ بورڈ کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 9بورڈ ایک طرف ہوں ہم اکیلے کھڑے نہیں رہ سکتے تھے ، ڈیل سائن کرنے کے نتیجے میں 8سال میں 30ارب کا فائدہ ہوگا ، واضح کردیا ہے کہ ہماری تجویز قبول کرینگے تو بگ تھری کا ساتھ دینگے ، پاکستان سے کھیلنے کیلئے کچھ ممالک نے اپنے ٹورز کینسل کئے ،پاکستان اگلے سال آ ئی سی سی کا صدر نامزد کرے گا ،15اپریل کو ایشین کرکٹ کونسل اجلاس لاہور میں ہوگا ، بھارت سے ہوم سیریز کی خوشخبری بھی دینگے ، تفصیل سامنے آنے کے بعد پتہ چلے گا ہم نے کتنے تیر مارے ہیں، وویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے تجربہ کار غیر ملکی کوچ رکھیں گے ، راشد لطیف کو مشاورت سے چیف سلیکٹر بنایا تھا ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ذکاء اشرف نے اپنے عہدے کے دوران بگ تھری کے معاملے پر آئی سی سی کے دو ا جلاسوں میں شرکت کی اور چار ملکوں نے اعتراضات کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے بورڈ نے کہا کہ ہمیں اصولوں پر کھڑا رہنا چاہیے لیکن بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ نے بگ تھری کا ساتھ دے دیا اس وقت ان کے پاس ووٹ پورے ہوگئے اور مسئلہ یہ ہوا کہ پاکستان نے معاملے کو طول دیا جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا بعد میں سری لنکا نے بھی بگ تھری کی حمایت کردی کیونکہ بگ تھری نے بہت سی تبدیلیاں کردی تھیں جس کے بعد صورتحال یہ تھی کہ پاکستان اکیلا رہا گیا تھا اور یہ صورتحال انتہائی خراب تھی اور سوال یہ تھا کہ ہم کس طرح ان کے ساتھ کھڑے ہوں جس کے بعد میں نے سابق چیئرمینوں سے مشورہ کیا اور قانونی امور پر مشاورت کی اور اسے سامنے رکھتے ہوئے ہم دبئی گئے تھے انہوں نے کہا کہ اصول اپنی جگہ ضرور رکھیں گے ہم نے وہاں جا کر سب سے ملاقاتیں کیں اور آٹھ سال کے لیے غیر ملکی دورے بنائے اور تحریری طور پر گارنٹی لی بھارت کے ساتھ سیریز کا معاملہ تھوڑا مشکل تھا لیکن ہم نے اپنے فائدے میں تمام ممبر ممالک کے ساتھ دورے طے کرلئے ہیں جس کے بعد ہم نے ایم او یوز پر دستخط کردیئے ہیں اور بگ تھری کی حمایت کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ ہوم سیریز کا معاملے طے نہ پاتا تو ہم بینک کرپٹ ہوجاتے اور مجھے فخر ہے کہ جو چیزیں ہم نے کی ہیں آٹھ سالوں میں بورڈ کو تیس ارب کا فائدہ ہوگا آئی سی سی سے اس سے علیحدہ پیسے ملے گے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ 2006ء کے بعد صرف ایک سیریز ہوئی بھارتی بورڈ کے اندر بھی کچھ معاملات ہیں اور بھارت بورڈ سے منظوری کے بعد ہمیں ٹورز سے مطلع کرے گا انہوں نے کہا کہ اگلے سال آئی سی سی کا صدر کا نام پاکستان دے گا انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس پندرہ تاریخ کو لاہور میں ہوگا جس کی صدارت میں خود کروں گا ایک سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی محمد عامر کے کیس پر پھر سے غور کرے گا اور ان کی سزا ایک سال مزید کم ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

وویمنز کرکٹ کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وویمنز کرکٹ کی بہتر ی کیلئے جلد تجربہ کار غیر ملکی کوچ رکھیں گے تاکہ وویمنز ٹیم کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مقابل لایا جاسکے ۔ راشد لطیف کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ راشدلطیف کو مشاورت سے چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا راشد لطیف اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے جس پر کچھ اختلاف ہوئے دور کرنے کی کوشش کرینگے سارے تحفظات دور کرینگے ۔