بھارت سے ہوم سیریز کے معاملات طے پا گئے، بال بھارتی کورٹ میں ہے ، نجم سیٹھی ، عامر کی قسمت کا فیصلہ جون میں ہوگا ، پاکستان تنہا رہا گیا تھا ، سب کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں ، چیئرمین پی سی بی

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت سے ہوم سیریز کے معاملات طے پا گئے ہیں ، اب بال بھارتی کورٹ میں ہے ، عامر کی قسمت کا فیصلہ جون میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان تنہا رہ گیا تھا اور ہم چاہتے تھے کہ سب کے ساتھ چلیں بھارت سے ہوم سیریز پر تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور بال اب بھارت کی کورٹ میں ہے بھارتی بورڈ ہمیں فیصلے سے آگاہ کرے گا پاکستان میں جلد بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگی اگر ملکی حالات خراب ہیں تو ٹھیک کرکے رہیں گے ایک سوال پر کہا کہ محمد عامر سے متعلق آئی سی سی سے بات ہوئی ہے محمد عامر کے کیس پر فیصلہ جون میں ہوگا اور ان کی سزا ایک سال کم ہوجائے گی اور محمد عامر جلد انٹرنیشنل کرکے کھیلے گا ۔