انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پی او اے تنازع کو حل کرنے کیلیے پاکستان کو جولائی تک کی ڈیڈلائن دیدی،مقررہ معیاد میں بھی معاملات طے نہ ہونے کی صورت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پابندیاں لگا دی جائینگی ، پاکستان نے اسپورٹس پالیسی پر نظر ثانی کے وعدے پر اب تک عمل نہیں کیا، حکومت کی جانب سے رابطہ کرکے معاملے پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی گئی تھی،اب سنجیدگی کے ساتھ پاکستان کو آخری موقع دے رہے ہیں،ترجمان آئی او سی