قومی ہاکی ٹیم کی کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں شرکت مشکوک،فنڈز کی کمی نے پاکستان کو اذلان شاہ کپ سے پہلی مرتبہ باہر کیا ، پاک بھارت سیریز بھی آئندہ سال کیلئے ملتوی ہو چکی ہے ،عارف حسن کی پی او اے کو حکومت تسلیم نہیں کرتی جس کی وجہ سے دونوں بین الاقوامی ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم ان ایکشن دکھائی نہیں دیتی

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) اذلان شاہ کپ میں عدم شرکت اور پاک بھارت سیریز ملتوی ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن پر برا وقت ابھی ٹلا نہیں گرین شرٹس کی کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں شرکت بھی غیر یقینی ہے۔ فنڈز کی کمی نے پاکستان کو اذلان شاہ کپ سے پہلی مرتبہ باہر کیا اور پاک بھارت سیریز بھی آئندہ سال کیلئے ملتوی ہوگئی ہے جبکہ متوازی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز کی وجہ سے کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

(جاری ہے)

پی او اے کی لڑائی کوئی نئی نہیں تاہم اب پاکستان کو اس تنازعے کے نتائج بھگتنے کا وقت آگیا ہے،عارف حسن کی پی او اے کو حکومت تسلیم نہیں کرتی جس کی وجہ سے دونوں بین الاقوامی ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم ان ایکشن دکھائی نہیں دیتی۔ کامن ویلتھ اسکاٹ لینڈ اور ایشین گیمز کوریا میں رواں برس ہونا ہیں۔ اذلان شاہ کپ میں عدم شرکت اور پاک بھارت سیریز ملتوی ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن پر برا وقت ابھی ٹلا نہیں ،،گرین شرٹس کی کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں شرکت بھی غیر یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :